دنیا اور آخرت کی سالانہ پلاننگ
اللہ کریم قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے
الۡعَصۡرِ ۙ﴿۱﴾
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَفِیۡ خُسۡرٍ ۙ﴿۲﴾
اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡحَقِّ ۬ ۙ وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ﴿۳﴾
زمانے کی قسم۔
بے شک انسان خسارے میں ہے۔
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور ( جنہوں نے ) آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی۔
یہ سورت جامع اور مختصر کلام کا بے نظیر نمونہ ہے۔ اس کے اندر الفاظوں کے معنی کی ایک دنیا بھر دی گئی ہے۔ اس میں بالکل دو ٹوک طریقے سے بتا دیا گیا ہے کہ انسان کی فلاح کا راستہ کون سا ہے اور اس کی تباہی و بربادی کا راستہ کون سا۔ امام شافعی فرماتے ہیں کہ اگر لوگ اس سورت پر غور کریں تو یہی ان کی ہدایت کے لیے کافی ہے۔ صحابۂ کرام کی نگاہ میں اس کی اہمیت کیا تھی، اس کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن حصن الدارمی ابو مدینہ کی روایت کے مطابق اصحاب رسول میں سے جب دو آدمی ایک دوسرے سے ملتے تو اس وقت تک جدا نہ ہوتے جب تک ایک دوسرے کو سورۂ عصر نہ سنا لیتے (طبرانی)۔
ہماری زندگی مسلسل کم ہو رہی ہے کبھی ہم نے سوچا کہ یہ سال ہماری زندگیوں میں آکر کس طرح گزر رہے ہیں؟
سوچیں آج تک کی زندگی کن کاموں میں گزری اور اب جو آنے والے لمحات ہیں انہیں بہتر کیسے کیا جائے؟
سال کے شروع میں اہداف بنائیں تاکہ جب سال ختم ہو رہا ہو تو ان اعمال کو دیکھ کر جی خوش ہوجائے کہ اس سال کو میں نے بقیہ سالوں سے بہتر گزارا ہے
✨: معاش کو اچھا بنائیں
اللہ فرماتا ہے اگر کوئی شخص مجھ پر کامل یقین کرے تو میں اسے ایسے رزق دوں گا جس طرح ایک پرندے کو عطاء کرتا ہوں کہ صبح وہ بھوکا پیٹ جاتا ضرور ہے لیکن بھوکا پیٹ واپس نہیں آتا۔
✨ تفسیر پڑھیں:
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر اللہ سے جڑنا ہے اس سے تعلق قائم کرنا ہے تو قرآن کو مضبوطی سے تھام لو۔۔
قرآن تو راہ ہدایت ہے جب تک قرآن کی رسی کو تھاما نہیں جائے گا زندگیاں آگے نہیں بڑھ سکتیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکا رب آپ سے کلام کرے تو قرآن پڑھیں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے رب سے کلام کریں تو نماز پڑھیں ہم نے دنیا بھر کی کتابیں پڑھ رکھی ہیں کبھی خالق کی کتاب کو اٹھا کر نہیں دیکھا؟ قرآن کریم کی تفسیر کھولیں اس کی گہرائیوں میں اللہ خود اتارنا شروع کردے گا۔۔
:✨ سیرتِ سرورِ کائنات پڑھیں
جس نے سیرت پڑھ لی اس کے لئے کوئی مشکل پھر مشکل نہیں رہے گی حضور ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگیوں میں لائیں آپکی زندگیاں بہترین ہوجائیں گیں۔۔
:✨عبادات
نماز ، درود ، ذکر ان سب چیزوں سے جڑ جائیں ایسی برکتیں ہونگی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔۔
:✨صحت
صحت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ہم مال کمانے کے لئے صحت برباد کر دیتے ہیں اور صحت کمانے کے لیے مال گنوا دیتے ہیں زندگی کو انجوائے کریں اگر صحت اچھی نہیں ہوگی تو عبادات میں بھی لطف نہیں آئے گا۔۔
کامیاب اور ناکام شخص میں بنیادی فرق کیا ہوتا ہے؟
🌸عادت
کامیاب مسافر اور اوارا گرد میں کیا فرق ہے؟
🌸 منزل
جس شخص کو پتہ ہے کہ راستے میں جتنے بھی کانٹے آجائیں اسے منزل تک پہنچنا ہی ہےوہ پہنچ جاتا ہے اور یہی کامیاب مسافر ہے۔۔
واصف علی رحہ فرماتے ہیں اگر چھت گر رہی ہو تو بھاگ جاؤ اور اگر آسمان گر رہا ہو تو کھڑے رہو۔۔
کیونکہ جو مشکل سب کے لیے ہے سب ایک ساتھ اس سے گزریں گے زندگی سے شکوہ کرنا چھوڑ دیں۔
حدیث:
“کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ لایعنی باتوں کو چھوڑ دے”
جس چیز سے دنیا و آخرت کا فایدہ نہیں ان باتوں کو پس پشت ڈال دیں۔
حکیم لقمان نے فرمایا میں نے حکمت و دانائی بے وقوفوں سے سیکھی ہے ان میں جو جو بیکار چیزیں تھی وہ مین اپنے سے نکال دیں صرف دانائی بچ گئی
زندگی کا نہیں معلوم کب اس کی شام ہو جائے کو وقت اللہ نے دیا اسے حکمت کے ساتھ گزاریں اور خالق کائنات کو راضی کرنے کے لیے کوشاں ہو جائیں