طیف نکتہ میں عرض کر رہا ہوں قرآن کریم میں سورۃ بقرہ میں اللہ رب العزت فرماتا ہے کہ جو تمہیں دعا دے تم اس سے بہتر اسے دعا دو ۔اب درود کیا ہے؟ درود دعا ہے ۔ہم درود میں اللہ سےدعا کر رہے ہیں کہ اے اللہ اپنے محبوبﷺ پر رحمت بھیج۔ اور دیکھیے کہ جب حضور علیہ السلام کو آپ دعا دے رہے ہیں تو پھر انشاء اللہ وہاں سے حضور ﷺنے آپ کو بہتر دعا عطا فرمائیں گے اور جس کے دعا گو مصطفی کریم ﷺہوں اس کا کام کیسے نہیں بنے گا اور یہ بہت بڑا راز ہے میں آج آپ سے عرض کروں کہ دیکھیے اللہ رب العزت کی سب عبادت کرتے ہیں ،لیکن اللہ تعالی کوئی عمل نہیں فرماتا ،لیکن ایک بات اللہ نے ارشاد فرمائی کہ میں درود بھیجتا ہوں اپنے محبوب ﷺپر میرے ملائکہ بھی بھیجتے ہیں ایمان والوں تم بھی بھیجو۔ اب دیکھیے اللہ درود بھیجتا ہے ملائکہ درود بھیجتے ہیں ایمان والوں حکم دیا گیا۔ اب جو ایمان والا اس circle میں شامل ہو گیا تو وہ بھی سنکرونائز ہو جاتا ہے اِس سسٹم میں آ جاتا ہے دائرہ مکمل ہو جاتا ہے کیوں تمام مشائخ بزرگان دین عارفین سب یہ کیوں فرماتے ہیں کہ بیٹا اگر کوئی وظیفہ پڑھنا ہے نا تو اس کے اول بھی درود پڑھ لو اور آخر بھی درود پڑھو کبھی غور کیا ؟کیوں بھائی کیوں اس لیے کہ درود تو مقبول ہی مقبول ہے لہاذااس غلاف میں پیک کر کے تم جو چیز بھی پیش کرو گے وہ بھی قبول ہو جائے گی
یہ وہ وظیفہ ہے کہ اگر آپ کو کوئی اور وظیفہ پڑھنے کا موقع نہ ملے آپ صرف درود کی کثرت کریں اور پھر کرم دیکھتے جائیںیہ ہر درد کی دوا ہے۔ حضورﷺ فرماتے ہیں جو ایک مرتبہ درود پڑھے اللہ اس پہ دس رحمتیں نازل فرماتا ہے دس گناہ مٹا دیتا ہے دس درجات بلند کرتا ہے اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔