منہ کی بیماریاں دور کرنے کا وظیفہ
بعض لوگ منہ کی بدبو کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں۔ لوگوں سے بات کرتے وقت شرمندگی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ منہ کی مختلف بیماریاں جیسے ٹھنڈا گرم لگنا، منہ کا حساس ہونا وغیرہ ہوتی ہیں ان بیماریوں سے ادھیڑ عمر کے لوگ خاص طور پر بہت پریشان رہتے ہیں۔
ان بیماریوں کا طبی علاج معالجہ بھی کروانا چاہیے تاہم آج میں منہ کی بیماریوں کا روحانی علاج بھی آپ کے پیش نظر رکھوں گا الحمداللہ تعالی منہ کی تمام بیماریوں سے شفا عطا ہوگی ۔
علاج بتانے سے پہلے تحدیث نعمت کے طور پر ایک بات بتانا چاہتا ہوں تاکہ آپ یقین کی اُس منزل کو پالیں جو شفا من جانب اللہ پانے کے لیے بہت ضروری ہے۔
میرے ایک دوست ہیں ۔وہ یہاں محفل میں آتے ہیں مگر آج آئے ہوئے نظر نہیں آرہے ان کی والدہ بڑے عرصے منہ کی تکلیف کا شکار تھیں۔
وہ کوئی بھی اسپائسی ، مصالحے والاکھانا یا کوئیاس طرح کی چیز نہیں کھاسکتی تھیں۔ اگر وہ ذرا سا بھی کچھ اسپائسی کھالیتیں تو ان کے منہ میں چھالے ہوجاتے تھے۔وہ میرے پاس آئے اور مجھے اپنی والدہ کا یہ مسئلہ بتایا۔
کافی علاج معالجہ بھی کرواچکے تھے مگر فرق نہیں پڑ رہا تھا۔ تو میں نے کہا میں ایک درود شریف آپ کو بتاتا ہوں اس درود پاک کے پڑھنے سے منہ معطر و خوشبودار ہوجاتا ہے
جب منہ خوشبو دار ہوجاتا ہے تو انشاء اللہ عزوجل منہ کی دیگر بیماریاں بھی ختم ہوجائیں گی
سبحان اللہ سبحان اللہ اس درود کا نام ہی درود معطر ہے، سبحان اللہ سبحان!! معطر معطر معطر معنبر آقاﷺ کا پیارا ذکر درود ہے اور پھر اس درود کا نام ہی درودِ معطر ہے ۔
سو میں نے ان کو یہ درود بتایا کہ والدہ سے کہیں بس اس درود شریف کو پڑھنا شروع کر دیں ،اسے وظیفہ نہیں بلکہ ورد کر لیں، ہر وقت پڑھیں جب دل کرے اس درود پاک کو پڑھیں یہی ورد زبان ر ہے۔
ابھی کچھ دن پہلے وہ دوست آئے اور مجھے بتایا کہ جو درود شریف آپ نے بتایا تھا اُس کی برکت سے والدہ کی تکلیف ساری ختم ہو گئی اور انہوں نےاب ماشاء اللہ باقاعدگی سے نارمل کھانا پینا شروع کر دیا ہے۔
الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ یہ سب میرے رب کا فضل ہے یہ نام ہی ایسا میٹھا ہے” ہر درد کی دوا ہے صل علی“
آپ بھی ابھی اسے حصولِ برکت کے لیے پڑھ لیں اور یاد کرلیں۔ اس کے علاوہ ایک رسالہ بھی ہم نے درود شریف کی فضیلت پہ بھی شائع کیا ہے اس میں سارے درود ہم نے الحمدللہ ترتیب دے دیے ہیں
تو یہ رسالہ بھی ہمارے نبیل بھائی سے علی بھائی سے آپ چاہیں تو اس کو بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔چلیں آپ میرے ساتھ یہ درودِ پاک پڑھیں اسے یاد کرلیں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلَی النَّبِیِّ الطَّاہِر
اے اللہ رحمت اور سلامتی بھیج پاکیزگی والے نبی ﷺپر
ماشاء اللہ کتنا خوبصورت درود کتنا میٹھا پیارا درود ہے اور اس کو اگر آپ اپنا ورد بنا لیں تو انشاء اللہ نہ صرف آپ کے منہ کو بلکہ یہ آپ ظاہر و باطن کو آپ کی دنیا و آخرت کو پاکیزہ بنادے گا