:درود شریف اور دعا کا تعلق

طیبہ نہ سہی افضل مکّہ ہی بڑا زاہد ۔۔!؟
ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے۔۔!!

حضرت شاہ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:
“جب میرے حضور ﷺ مکے میں تھے تو مکہ افضل تھس اور جب میرے حضور ﷺ مدینے میں ہیں تو مدینہ افضل ہے اور جب حضور ﷺ جنت میں ہونگے تو جنت افضل ہوگی”

میں نے بابا جی سے کہا محبت کا وظیفہ بتا دیں فرمانے لگے درود پڑھا کرو۔۔
میں نے کہا صرف درود فرمایا درود صرف نہیں ہوتا ان (جان دوعالم ﷺ) کا خیال آجانا بھی درود ہے اور انکی یاد میں آنکھوں کا نم ہونا بھی درود ہے۔۔

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! تم بھی پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

اللہ رب العزت کا قرب پانے کا بہترین ذریعہ ہی درود ہے اگر خالق کائنات سے کوئی بات منوانی ہے تو درود پڑھیں درود ایک ایسی عبادت ہے جو قبول ہی کی جائے گی کیونکہ اس میں بندے کی غرض شامل نہیں ہوتی
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

مَنْ صَلَّی عَلَیَّ وَاحِدَةً، صَلَّی اﷲُ عَلَيْهِ عَشْرََا

’’جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اﷲ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمتیں نازل فرمائے گا۔‘‘

اللہ فرماتا ہے میرے بندے میں تو اس وقت سے درود بھیج رہا ہوں جب تو بھی نہیں تھا یہ جہاں بھی نہیں تھا۔

ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﯽ ﺑﻦ ﮐﻌﺐ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻋﻨﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ :

” ﺍﮮ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ! ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﭘﺮ ﮐﺜﺮﺕ ﺳﮯ ﺩﺭﻭﺩ ﺑﮭﯿﺠﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻋﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﺎ ﻭﻗﺖ ﺩﺭﻭﺩ ﮐﮯ ﻟﮱ ﻭﻗﻒ ﮐﺮﻭﮞ ؟ “

ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
” ﺟﺘﻨﺎ ﺗﻮ ﭼﺎﮨﮯ۔ “

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ :
” ﮐﯿﺎ ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺗﮭﺎﺉ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﮯ ؟ “

ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
” ﺟﺘﻨﺎ ﭼﺎﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩە ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﮱ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ۔ “

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ :
’’ ﻧﺼﻒ ﻭﻗﺖ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﺮ ﺩﻭﮞ ؟ ‘‘

ﺁﭖ ﺍﻟﻠﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
” ﺟﺘﻨﺎ ﺗﻮ ﭼﺎﮨﮯ ‘ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ۔ ‘‘

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ :
’’ ﺩﻭ ﺗﮩﺎﺋﯽ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﺮ ﺩﻭﮞ ؟ ‘‘

ﺁﭖ ﺍﻟﻠﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
” ﺟﺘﻨﺎ ﺗﻮ ﭼﺎﮨﮯ ‘ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺗﯿﺮﮮ ﮨﯽ ﻟﺌﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ۔ ‘‘

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ :
’’ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﺩﺭﻭﺩ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻭﻗﻒ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ ‘‘

ﺍﺱ ﭘﺮ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻟﻠﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
’’ ﯾﮧ ﺗﯿﺮﮮ ﺳﺎﺭﮮ ﺩﮐﮭﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻏﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﮮ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺨﺸﺶ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﮨﻮﮔﺎ۔ ‘‘
قرآن کریم سورہ بقرہ میں ارشاد ہے:
” جو تمھیں دعا دے تم اسے اس سے بہتر دعا دو”
درود بھی ایک دعا ہے کہ ہم حضور ﷺ کو دعا دے رہے ہیں اور اس کے بدلے میں حضور ﷺ نے ہمیں بہترین دعا عطاء فرمائی اور جس کے دعا گو مصطفی کریم ہوں اس کا کام کیسے نہیں بنے گا؟؟…

اللہ رب العزت اپنے فرشتوں کو صرف حکم دیتا ہے کہ یہ کام کردو اور کام ہوجاتا خالق کائنات صرف کن فرماتا ہے اور وہ فیکون ہوجاتا ہے صرف ایک کام ایسا ہے جو اللہ خود کرتا ہے اور وہ اپنے محبوب پر ” درود” پڑھنا۔۔

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً ، صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ عَشْرَصَلَوَاتٍ ، وَحَطَّ عَنْہُ عَشْرَ خَطِیْئَاتٍ ، وَرَفَعَ عَشْرَ دَرَجَاتٍ) [ صحیح الجامع : ۶۳۵۹ ]
’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کردیتا ہے۔‘‘

:درود معطر

 

الھم صلی وسلم علی النبی الطاہر
اے اللہ تو درود بھیج معطر معنبر آقا پر
امام شرف الدین موسوی رحمۃ اللہ بیمار ہوگئے تمام طبیبوں سے رابطہ کر لیا تھکھار کر سوچا تمام طبیبوں سے علاج ہوگیا اب طبیبوں کے طبیب رب کے حبیب کی بارگاہ میں چلتے ہیں استغاثہ پیش کیا بارگاہِ نبوی میں ایک کلام لکھا اور جب رات کو سوئے تو خوب میں طبیب تشریف لے آئے اور فرمایا موسوی کلام تو سناؤ۔۔
اب خود اشک بار ہوگئے اور کہا حضور میری تو زبان ساتھ نہیں دے دیتی حضور ﷺ نے کرم فرمایا اور کہا اب سناؤ آپ نے اشعار سنانا شروع کردئیے جب کلام مکمل ہوا تو انعام میں حضور ﷺ نے چادر عطاء فرمائی چادر کو عربی میں (بردہ) کہتے ہیں اور اس کلام کا نام قصیدہ بردہ شریف رکھا گیا۔۔
جب صبح ہوئی تو آپ نے چادر لی اور مسجد کی طرف روانہ ہوئے راستے میں ایک حضوری شخص کھڑا تھا کہنے لگا رات والا قصیدہ مجھے بھی سنا دو فرمایا تمھیں کیسے پتہ؟
فرمایا جب تم پڑھ رہے تھے اور جان دوعالم ﷺ سن رہے تھے تو میں بھی کہیں بیٹھ کر دیکھ رہا تھا۔۔

کوئی تو زندگی میں حضور نبی ﷺ کا دیدار کر لیتا ہے۔۔
کوئی رہتا ہی انکی محفل میں ہے۔۔
اور کسی کو آخری وقت میں دیدار کرایا جاتا ہے تاکہ یہاں دیدار کرے اور وہاں جواب دے ۔۔

دل کا شہر بخشش کا طلبگار ہوگیا۔۔!!
ساقی کا نام سنتے ہی میخار ہوگیا ۔۔!!
اے موت شکریہ کہ تیرے وار کے سبب۔۔!!
زیر لہد حضور ﷺ کا دیدار ہوگیا۔۔!!

اپنے لبوں کو درود سے سجالیں اللہ ہمارے کاموں کو درست فرما دے گا ان شاءاللہ